واشنگٹن ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما کا اسٹیٹ آف یونین خطاب دیکھنے والے امریکیوں میں نصف سے کچھ کم تعداد نے انتہائی مشتبہ ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ صدر اوباما نے انتہائی شائستہ و سشت انداز میں کئے گئے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اپنی دوسری میعاد کے دوران مقررہ مقاصد کی تکمیل کیلئے کانگریس کی پابندیوں کو عبوری کرتے ہوئے اپنے عاملانہ اختیارات استعمال کریں گے ۔
سی این این / او آر سی انٹرنیشنل سروے نے ا پنے سروے میں کہا کہ ہر 10 کے منجملہ 3 امریکیوں نے کہا کہ اہم مسائل سے نمٹنے کیلئے اوباما کو یکطرفہ طور پر اقدامات کرنا ہوگا۔ صدارتی خطاب کے 44 فیصد ناظرین نے جن سے سوالات کئے گئے تھے اس خطاب پر انتہائی مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ 32 فیصد نے کہا کہ وہ اس خطاب پر کس قدر مثبت رد عمل رکھتے ہیں۔ صرف 22 فیصد نے نفی میں جواب دیا ۔ 2013 ء میں اوباما کے اسٹیٹ آف یونین خطاب کی 53 فیصد امریکیوں نے تائید کی تھی ۔ جواب دہندگان کی ا کثریت نے کہا کہ 2006 کے دوران انہوں نے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش کے اسٹیٹ آف یونین خطاب پر مثبت ترین ردعمل کا اظہار کیا تھا جب وہ (بش) صدارت پر چھٹویں سال کا آغاز کر رہے تھے۔