انیل کمار سنہا نئے سی بی آئی ڈائرکٹر

نئی دہلی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آئی پی ایس عہدیدار انیل کمار سنہا کو آج سی بی آئی کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ رنجیت سنہا کی جگہ لیںگے جو تنازعہ کے دوران سبکدوش ہوئے ہیں، انہیں سپریم کورٹ نے 2G اسپکٹرم اسکام مقدمہ کی تحقیقات سے خود کو دور رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ انیل کمار سنہا کی میعاد دو سال ہوگی۔