ممبئی:کھیل پر حاو ی انڈیاکی ٹیم نے انگلینڈ کو چوتھے ٹسٹ میں ایک اننگ اور 36رکن سے شکست فاش کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں3-0سے اپنا قبضہ جمایا۔
آخری دن جب صر ف اٹھ اورز ڈالے جانے تھے اسوقت جادوئی اسپنر روی چندرن اشوین نے انگلینڈ کے نچلے ارڈرکو تباہ کرتے ہوئے 55رن دیکر 6وکٹ حاصل کئے جبکہ انگلینڈ55.3اوورس میں 195رنوں پرڈھیر ہوگئے۔
یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں400رن بناکر میچ میں شکست کا سامناکیا۔اس میاچ سے اشوین نے ساتویں مرتبہ ایک ٹسٹ میاچ میں دس وکٹ حاصل کئے ۔جبکہ انہوں نے میاچ میں 167رن دیکر 12وکٹ حاصل کئے۔
بنگلہ دیش کے جگنورنٹ سے شروع ہوئی کامیابی کے سلسلے کی کڑی کے طو ر پر انڈیا کی ٹیم نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں یہ چھٹی ٹسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔پچھلے سال سری لنکا کو باہر‘ساوتھ افریقہ کو گھر میں ‘ ویسٹ انڈیز کو باہر ’ نیوز لینڈ کو گھر میں جبکہ اب انگلینڈ کو گھر میں دی گئی شکست شامل ہے۔
انڈیا کے لئے اس سیریز میں کامیابی سال2012میں انٹونیوڈی میلو ٹرافی ‘ الیکسٹر کوک کے ہاتھوں ہوئی شکست کا بدلہ بھی پے۔ سیریز کا آخری میاچ چینائی میں16-20ڈسمبر کے درمیان کھیلاجائے گا جو اب انڈیاکے لئے اتنا اہم نہیں ہے۔
میاچ کے آخری دن انگلینڈمذاہمت سے قاصر دیکھائی دے رہی تھی جب اشویشن نے چار وکٹ گرا کر ضابطے کی تکمیل کی۔جانی بیر اسٹو(51)گھومتی گیند پراؤٹ ہوئے ‘ جبکہ اف بریک پر کریس وواکیس‘ اور عادل رشید ڈیپ میڈ وکٹ پرفلک کرنے کے دوران اؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ٹسٹ میاچس میں اشوین کے 24مرتبہ پانچ وکٹ لینے کا ریکارڈ بنا۔
پورے میاچ میں انڈیا کی ٹیم نے کرکٹ کے تمام شعبوں میں ماہرانہ کھیل بتاکر کھچا کھچ بھرے وانکھڈے اسٹیڈیم کے شائقین کا دل جیت لیا۔ پہلے دن انگلینڈ ٹیم کے شاندار کھیل کے باوجود کرکٹ شائقین کو اسٹائلش کپتان پر پورا بھروسہ تھا جس کوانڈیا کی ٹیم نے قائم رکھا۔ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کوہلی نے سریز میں128کے اوسط سے 640رن بنائے ۔
جبکہ اشوین نے سیریز میں 27ویکٹ لیکر شائقین کا دل جیت لیا ۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اشوین نے بیاٹ سے بھی 239رن بنائے۔