انگلش ایکسس پروگرام کا حصہ ہونے پر فخر

حیدرآباد میں گریجویشن تقریب سے امریکی سفیر کتھلین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : امریکی چارجیڈ افیرس سفیر کتھلین اسٹیفن نے یہاں حیدرآباد میں مائیکرو اسکالر شپ پروگرام کے دوران منعقدہ گریجویٹس تقریب کے موقع پر حیدرآباد کے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے حیدرآبادی طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم اور روزگار کے میدانوں میں اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے انگریزی زبان کا بھر پور استعمال کریں ۔ انہوں نے Chord اسکول کے اساتذہ اور اسٹاف کو کامیاب پروگرام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ دو سالہ کامیاب پروگرام نے بہتر انگریزی زبان صلاحیت کی بنیاد کو مستحکم کیا ہے ۔ ہندوستان کے 14 شہروں جن میں بھوبنیشور اور حیدرآباد شامل ہیں سے زائد از پانچ ہزار طلبہ ایکسس پروگرام کی تکمیل کی ہے ۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کتھلین اسٹیفن نے کہا کہ محکمہ اسٹیٹس بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیرس کی جانب سے انگلش ایکسس پروگرام کی سمت کامیاب سفر کا حصہ ہونے پر امریکہ کو فخر ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر امریکی سفیر نے گریجویٹ طلبہ میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیں۔ امریکی قونصل جنرل کے جاری کردہ پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔۔