انگریزی اسکولوں میں فروغ اردو کنونشن

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (راست) کانفیڈریشن آف مائناریٹی انسٹیٹیوشنس و اردو اکیڈیمی جدہ کے مشترکہ زیراہتمام 19 مارچ (جمعرات) کو 9.30 بجے صبح اردو مسکن خلوت میں اردو کنونشن بعنوان ’’انگریزی اسکولوں میں فروغ اردو زبان‘‘ منعقد ہوگا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب سید جمال اللہ قادری، صدر اردو اکیڈیمی جدہ شرکت کریں گے۔ کنونشن کی صدارت جناب ایم ایس فاروق صدر کومی کریں گے۔ پروفیسر سلیمان صدیقی، سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی، جناب شجاعت علی ڈپٹی ڈائرکٹر دوردرشن حیدرآباد، ڈاکٹر اطہر سلطانہ اسوسی ایٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد لکچرر اردو آرٹس ایوننگ کالج، جناب خلیق الرحمن کوآرڈینیٹر اے آئی سی سی آئی، ڈاکٹر آنند راج ورما اور جناب اقبال احمد انجینئر ماہرین تعلیمات بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ مسرس خلیل الرحمن جنرل سکریٹری فیڈریشن اور محمد مستان کنوینر نے اردو ادب دوست حضرات سے کنونشن میں شرکت کی خواہش کی ہے۔