انکم ٹیکس ۔ ای فائلنگ ہیلپ لائن

نئی دہلی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آن لائن ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے والے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے محکمہ انکم ٹیکس نے ایک نیا ہیلپ لائن نمبر متعارف کیا ہے۔ اس محکمہ کی طرف سے جاری مشاورتی نوٹ میں کہا گیا ہیکہ ’’توجہ دیجئے ٹیکس دہندگان! ای ۔ فائیلنگ ہیلپ ڈسک نمبر تبدیل کیا گیا ہے۔ کیا ہیلپ ڈسک نمبر ہے: انڈیا ٹول فری 18001030025 اور راست نمبر 191804612000 ہے۔ علاوہ ازیں اس کا ویپ پورٹل www.incometaxindiaefiling.gov.in بھی دستیاب رہے گا۔