کولکتہ ۔ 23 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے تقریباً 97 فیصد ملازمین اور عہدیدار مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کے مطالبہ پر 8 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے ۔انکم ٹیکس ایمپلائیز اے نڈ آفیسرس کے مشترکہ پلیٹ فارم جوائنٹ کونسل آفالیکشن ، انکم ٹیکس اسوسی ایشن نے بتایا کہ اسٹاف کی قلت سے حکومت کا مقررہ ٹیکس کلکشن نشانہ حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہیں۔ اسوسی ایشن کے ویسٹ بنگال چیاپٹرکنوینر مسٹر سمت کمار بوس نے بتایا کہ سال 2013 ء میں سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس نے مختلف زمروں کیلئے 20,751 نئی جائیدادوں کی بھرتی کیلئے کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی لیکن اب تک 50 فیصد بھی تقررات نہیں کئے گئے۔