وشاکھا پٹنم ۔ یکم مارچ ( پی ٹی آئی ) سی بی آئی نے یہاں محکمہ انکم ٹیکس عہدیدار کے خلاف معلنہ ذرائع آمدنی سے زیادہ دولت رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سی بی آئی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس عہدیدار ایم ایس شنکرا نائک نے مارچ 2010 سے ڈسمبر 2017 کے دوران دیڑھ کروڑ روپئے کے غیر محسوب اثاثہ جات جمع کرلئے تھے ۔ سی بی آئی میں یہ مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت کل درج کیا گیا ۔ عہدیدار کے ٹھکانوں پر دھاوے کرتے ہوئے کچھ دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔