انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

حیدرآباد 26 جولائی ( آئی این این ) انکم ٹیکس ریٹرنس برائے سال2018-19 داخل کرنے کی تاریخ میں ‘ جو کچھ زمروں کیلئے 31 جولائی تھی ‘ ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسیس نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ بالا زمروں کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنس برائے سال 2018 – 19 داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔اب 31 اگسٹ تک یہ ریٹرنس داخل کئے جاسکتے ہیں۔