کاماریڈی۔ 30 ستمبر (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر نے ریونت ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ نگران کار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ایماء پر محکمہ انکم ٹیکس نے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا تھا، لیکن یہ کارروائی ’’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘‘ ثابت ہوئی۔ ریونت ریڈی نے کاماریڈی کے بسواپور میں آج روڈ شو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ کے سی آر کی شکست دینے کے لئے وہ ہر گاؤں میں مہم چلائیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ کی علیحدہ ریاست کا درجہ دینے والی جماعت کانگریس کی فتح کو یقینی بنائیں۔ ریونت ریڈی نے اس الزام کا اعادہ کیا کہ کے سی آر غریبوں کے لئے ڈبل بیڈروم گھر بنانے میں ناکام ہوگئے لیکن اپنے لئے 300 کروڑ روپئے کے مصارف سے پرگتی بھون تعمیر کروالیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست کو لوٹ رہے ہیں اور ان کے ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کو لوٹ رہے ہیں۔