حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ کے صدر کے لکشمن نے صدر تلگودیشم پارٹی این چندرابابو نائیڈو پر تنقید کی کہ وہ انکم ٹیکس دھاؤں کو سیاست سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور انکم ٹیکس دھاؤں کو آندھراپردیش کے عوام پر وار قرار دے رہے ہیں۔ لکشمن نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چندرابابو نائیڈو کو مودی فوبیا ہوگیا ہے اور وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جو چیف منسٹر کے عہدہ کے شایان شان نہیں ہیں۔ لکشمن نے پروفیسر کودنڈا رام پر تنقید کی کہ وہ تلگودیشم اور کانگریس سے اتحاد کرتے ہوئے موقع پرست سیاست پر عمل کررہے ہیں۔ لکشمن نے کہاکہ نگران چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راؤ عوام کو ملاقات کا موقع نہیں دیتے وہ فارم ہاؤز سے حکومت کررہے ہیں۔