حیدرآباد۔/26مارچ، ( پریس نوٹ ) چیف کمشنر انکم ٹیکس ۔I ، آندھرا پردیش نے مطلع کیا ہے کہ ریاست بھر میں محکمہ انکم ٹیکس کے تمام دفاتر 29( ہفتہ)، 30 (اتوار) اور 31مارچ ( پیر ) کو بھی کھلے رہیں گے۔ انکم ٹیکس بقایاجات کی ادائیگی میں سہولت کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔