بنگلورو 11اپریل(سیاست ڈاٹ کام )کرناٹک میں انکم ٹیکس افسروں نے بینگلورو میں کانگریس امیدوار رضوان ارشد کے حامی کئی کاروباریوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی ہے ۔مسٹر ارشد بینگلوروسینترل لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق مبینہ ٹیکس چوری کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے اور آج صبح چھ بجے سے 20مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے ۔مسٹر ارشد نے چھاپہ مارنے کی کارروائی کو سیاست سے مختص بتاتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے ۔