انکاونٹر کے خلاف چنچل گوڑہ جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد 15 اپریل (سیاست نیوز) وقار احمد اور اُس کے 4 ساتھیوں کو آلیر میں فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کئے جانے کے خلاف چنچل گوڑہ جیل میں قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ انکاؤنٹر معاملہ کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے ذریعہ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بعض قیدیوں نے آج بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا۔ نوجوانوں کو اچانک فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کرنے سے کئی قیدیوں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت تک اپنا پیام پہنچانے کے مقصد سے آج بھوک ہڑتال شروع کی جو بتایا جاتا ہے کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔