احمد آباد 7مئی (سیاست ڈاٹ کام)سبکدوش آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونزارا جو دو جعلی انکاونٹرس میں محروس تھے اور اب ضمانت پر رہا کئے گئے ہیں ‘نے مطالبہ کیا کہ انہیں اور دیگر تمام 15 معاون ملزم پولیس عہدیداروں کو ترقی دی جائے جیسا کہ حکومت راجستھان نے کیا ہے ۔ ونزارا نے تمام سیاستدانوں کو اور پولیس عہدیداروں کو جنہیں انکاونٹر مقدمات میں بری کردیا گیا ہے بے داغ چھوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر دیگر ملزمین کو اُن کا حق نہ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس مقدمہ میں ’’علامتی ‘‘ترقی دی جاسکتی ہے ۔ حکومت گجرات کے نام اپنے ایک مکتوب میں ونزارا نے اعتراض کیا کہ آئی پی ایس عہدیدار گیتا جوہری کو ترقی کیسے دی گئی جنہیں حال ہی میں ایک مقدمہ سے بری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلم کھلا غیر قانونی اور عاجلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام 15 بحال کئے ہوئے عہدیداروں اور ملازمین پولیس کو ایک سے زیادہ ترقیاتی کا وقت گذر بھی چکا ہے ۔ اُن کی ترقیات معطل رکھی گئی ہیں۔ انہو ںنے اپنا مکتوب ایڈیشنل چیف سکریٹری جی آر الوریا کو روانہ کیا ہے ۔