انکاونٹر کیخلاف آج ویلفیرپارٹی اور درسگاہ جہاد شہادت کے احتجاجی اجلاس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ریاستی پولیس کی جانب سے ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں کئے گئے انکاونٹر کی سی بی آئی یا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ویلفیر پارٹی گریٹر حیدرآباد 19 اپریل کو اردو گھر مغل پورہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کررہی ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعہ پارٹی قائدین ریاستی حکومت پر انکاونٹر واقعہ کی مناسب تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالیں گے ۔ سٹی کنوینر عقیل احمد نے کہا کہ پروگرام میں پارٹی قائدین کے علاوہ دیگر سماجی قائدین اور جمہوریت پسند افراد کو مدعو کیا جائے گا ۔ انہوں نے پارٹی کیڈر اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں ۔ پروگرام کا آغاز شام سات بجے ہوگا ۔۔
00 ( پریس نوٹ ) درسگاہ جہاد و شہادت کے بموجب 19اپریل بروز اتوار بعد نماز ظہر 2تا3بجے دن فرضی انکاؤنٹر کے خلاف احتجاجی اجلاس مرکزی دفتر مغلپورہ میں مقرر ہے۔ اس اجلاس سے امیر درسگاہ جناب عبدالماجد کے علاوہ سکریٹری صلاح الدین عفان، محمد بن عمر، خالد سیف اللہ، عبدالمنان عمری مخاطب کریں گے۔