انکاونٹر میں ماونوازوں کا تلنگانہ اسٹیٹ کا سکریٹری ہری بھوشن بھی ہلاک

حیدرآباد2مارچ(یواین آئی )ریاست تلنگانہ کے کوتہ گوڑم ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں آج صبح پیش آئے انکاونٹر میں تلنگانہ پولیس کو شدت سے مطلوب سرکردہ ماؤنواز ہری بھوشن عرف جگن بھی شامل ہے ۔اس پر کئی مقدمات درج تھے اور پولیس اس کی شدت سے تلاش کررہی تھی ۔اس کے علاوہ اس انکاونٹر میں ماونوازوں کا ایک سرکردہ لیڈر بی چکاراو بھی شامل ہے ۔پولیس کے مطابق اس انکاونٹر سے تلنگانہ ریاست میں ماونوازوں کو شدید دھکہ پہنچا ہے ۔ریاست کی تقسیم کے بعد ہری بھوشن کو تلنگانہ ریاست کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے ہی شمالی تلنگانہ کے سابق اضلاع کھمم، کریم نگر اور ورنگل میں ماونوازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ہری بھوشن کافی کوشش کر رہاتھا۔بتایاگیا ہے کہ ہری بھوشن ،تلنگانہ پولیس کو شدت سے مطلوب تھا۔ اس کیلئے کئی مرتبہ پولیس نے خصوصی تلاشی مہم بھی چلائی تھی۔