انکاؤنٹر ہلاکتیں : رہنما خطوط پر گجرات کی اپیل خارج

نئی دہلی ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج گجرات حکومت کی عرضی خارج کردی جس میں انکاؤنٹر ہلاکتوں کے کیسوں سے نمٹنے کیلئے یکساں رہنمایانہ خطوط کی گزارش کی گئی تھی، اور کہا کہ اس طرح کی صلاح کسی وفاقی ڈھانچہ میں نہیں ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا اور جسٹس ایم بی لوکور اور جسٹس کورین جوزف پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس نوعیت کے رہنما خطوط یا اڈوائزری قابل اطلاق نہیں ہیں۔ یہ فیصلہ دو سال بعد آیا جبکہ فاضل عدالت نے کہا تھا کہ وہ انکاؤنٹر ہلاکتوں کے معاملوں سے نمٹنے کیلئے یکساں رہنما خطوط ترتیب دینے سے متعلق ریاستی حکومت کی عرضداشت کا جائزہ لے گی۔