انکاؤنٹر میں پانچ ہلاک

سرینگر۔/8اپریل،( سیاست ڈاٹ کام ) کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں کل شب سیکوریٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر میں تین سیکوریٹی اہلکار بشمول دو مشتبہ بیرونی عسکریت پسند اور ایک فوجی افسر ہلاک ہوگئے جبکہ چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ انکاؤنٹر موضع ذن رشی میں ہوا جو یہاں سے 120کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔