انڈے چرا نے والے پولیس کانسٹبل کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد،27جولائی(یواین آئی) ریاست آندھراپردیش کے تروپتی میں ایک پولیس ملازم انڈے چراتا ہوا سی سی کیمرے میں قید ہوگیا۔ ایک چکن سنٹر پہنچ کر اس پولیس کانسٹبل نے یہ حرکت کی۔ یہ منظرسی سی ٹی وی میں قید ہوگیا اوراس کا ویڈیووائرل ہوگیا۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے ملازمین پولیس کا نام بدنام کرنے والا یہ کانسٹبل کون ہے ؟