انڈیگو طیارہ بڑے حادثہ سے محفوظ

حیدرآباد۔/10اکٹوبر، ( سیاست نیوز)حیدرآباد سے گوا پرواز کرنے والا انڈیگو طیارہ آج اُڑان سے چند منٹ قبل ایک بڑے حادثہ سے بچ گیا۔ پائیلٹ نے رن وے پر ایک گاڑی کی موجودگی کو نوٹ کیا اور پرواز روک دی۔ اس طرح پائیلٹ کی حاضر دماغی سے مسافرین ایک بڑے حادثہ سے بچ گئے۔ پائیلٹ نے ایمرجنسی بریک لگادیئے۔طیارہ میں تقریباً 180 مسافرین سوار تھے۔ یہ طیارہ صبح 5:50 بجے اُڑان بھرتے ہوئے صبح 7 بجے گوا پہنچنے والا تھا۔