انڈیگوایرلائنز کا دہلی استنبول پرواز کا آغاز

استنبول ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اوسط کرائے والی ایئرلائنز انڈیگو نے دہلی۔ استنبول کیلئے اپنی پروازوں کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ اس کیلئے A321 طیاروں کے بیڑے کو استعمال کیا جائے گا تاکہ مزید ہندوستانی شہروں کو دیگر ممالک سے جوڑا جاسکے جیسے چین، ویتنام، انگلینڈ، میانمار اور سعودی عرب۔ دریں اثناء انڈیگو کے چیف کمرشیل آفیسر ولیم ہولسٹر نے کہا کہ ہم اس وقت جنوب مشرقی ایشیاء پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جن میں میانمار اور ویتنام قابل ذکر ہیں جبکہ سعودی عرب کیلئے بھی پروازوں کا عنقریب آغاز ہوگا۔