انڈین ۔ امریکن رسالہ نے ہلاری کی تائید کی

سان فورڈ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی۔ امریکی ماہانہ جریدے نے 30 سال میں پہلی بار اپنے قارئین کے لئے کسی صدارتی امیدوار کی تائید کرنے کی روایت اپنائی ہے اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اپنا قیمتی ووٹ دینے قارئین سے درخواست کی ہے۔ بے ایریا سے شائع ہونے والا ماہانہ رسالہ انڈیا کرنٹس نے اپنے ایک اداریے میں واضح طور پر تحریر کیا ہے کہ ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک پرانے ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہلاری ہی صدر کے عہدہ کیلئے مناسب امیدوار ہیں۔ اس لئے تمام قارئین ہلاری کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ رسالہ کی ایڈیٹر نروپما دیویا ناتھن اور پبلیشر وندنا کمار نے اپنے مشترکہ اداریے میں ہلاری کلنٹن کو ووٹ دینے کی تائید کی ہے۔ انڈیا کرنٹس نامی اس رسالہ کی داغ بیل 1987ء میں ڈالی گئی جبکہ گزشتہ کچھ سال سے یہ رسالہ واشنگٹن سے بھی شائع ہورہا ہے۔