انڈین ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کی ایوارڈ تقریب

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : انڈین ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کی خدمات صحت ، تعلیم ترقی کے میدان میں نمایاں ہے ۔ پروفیسر لکشمی لنگم ڈپٹی ڈائرکٹر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس نے یہاں بھارتیہ ودیا بھون میں ایوارڈ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسکولوں کے 22 پرنسپالوں کو ایوارڈ پیش کیا ۔ باوقار مدر ٹریسا ایوارڈ بھونس راما کرشنا ودیا سنیک پوری سکندرآباد کو سوشیل ایکشن ایوارڈ کے علاوہ آئی ڈی ایف ایمبسیڈر ایوارڈ سیوا نندا دیہابلیشن ہوم کو پیش کیا گیا ۔ ڈاکٹر اے آر کے پلائی صدر فاونڈیشن نے صدارت کی ۔ مس آر کلاوتی سری ستیا کرن ، ڈاکٹر بی کروناکر ، پی مدھوسدن راؤ مہمان خصوصی تھے ۔ سنجے رام پراجکٹ کوآرڈینٹر نے خیر مقدم کیا ۔ مسرس پی راما نے شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر نارائنا بی ایر نے کارروائی چلائی ۔۔