نئی دہلی : ایک روز قبل ہی بی سی سی ائی نے ٹیم انڈیا کے چیف کوچ کی حیثیت سے سابق کرکٹر روی شاستری کے نام کا اعلان کیا جبکہ تیز گیند باز ظہیر خان کا بولنگ کوچ کی حیثیت سے دوسال کے لئے تقرر عمل میں لایا۔
UPDATE: @RaviShastriOfc appointed as the Head Coach of the Indian Cricket Team till ICC World Cup 2019 pic.twitter.com/DwjEjRdFMd
— BCCI (@BCCI) July 11, 2017
انڈے اے اور انڈر 19کوچ راہول ڈراویڈسنجے بھانگار کے ساتھ بیٹنگ کے لئے کوچنگ دیں گے۔بی سی سی ائی کے کارگذار صدر کے سی کھنہ نے پی ٹی ائی کو منگل کے روز ان تبدیلوں سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ’’کرکٹر اڈوائزری کمیٹی کی تجویز پر ہم نے روی شاستری کو چیف کوچ اورظہیر خان کو دوسال کے لئے بولنگ کوچ مقرر کیاجائے ‘‘۔
UPDATE: @ImZaheer is appointed as the Bowling Consultant of the India Cricket Team till ICC World Cup 2019 pic.twitter.com/DtOXce957Z
— BCCI (@BCCI) July 11, 2017
UPDATE: Mr. Rahul Dravid is appointed as the Batting Consultant for overseas Test tours pic.twitter.com/mS1KcVI2Hh
— BCCI (@BCCI) July 11, 2017
یہ تیسرا موقع ہے کہ جو 55سالہ روی شاستری کو قومی ٹیم میں دیاگیا ہے ‘ اس سے قبل وہ سال2007میں انڈین ٹیم کے بنگلہ دیش دورے کے موقع پر ٹیم منیجر کے خدمات انجام دے چکے ہیں اورسال2014اگست سے جون2016تک سری لنکا کے خلاف بیرونی زمین پر انڈین ٹیم کے ٹسٹ سریز میں کامیابی کے وقت وہ ٹیم منیجر تھے اسی دوران سال2015ورلڈ کپ میں انڈیاسیمی فائنل میں پہنچی تھی اور سال2016میں ٹی 20سیمی فائنل تک بھی انڈیا نے رسائی کی تھی۔
یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ اس مقام کے لئے ویریندر سہواگ اور روی شاستری میں کانٹے کا مقابلہ چل رہا تھامگر کپتان ویراٹ کوہلی کی سخت سفارش شاستری کے متعلق تھی ۔
ظہیر خان جس نے بین الاقوامی کرکٹ سال2014میں کھیلے تھی جو ہندوستان کا سب سے بہترین تیز گیند کے طور پر دیکھاگیا جو گیند بازی کے دوران شاندار تبدیلیاں لاتے ہیں اور ایسے بولر ہندوستان میںآج تک پیدا نہیں ہوا۔
Congratulations @ImZaheer @RaviShastriOfc & #RahulDravid. Best wishes for a successful tenure with #TeamIndia @BCCI
— Suresh Raina🇮🇳 (@ImRaina) July 11, 2017