بنگلورو 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیئنت مامن میتھیو ایگزیکٹیو ایڈیٹر ملیالا منورما کو جمعہ کے دن صدر انڈین نیوز پیپر سوسائٹی کے باوقار صدر کے عہدہ پر منتخب کرلیا گیا۔ یہ ہندوستانی اخبارات کی اعلیٰ ترین تنظیم ہے جو پورے ملک میں ذرائع ابلاغ کی صنعت کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ سوسائٹی ملک کے اخبارات کی صنعت کی سب سے اعلیٰ تنظیم ہے۔ میتھیو کو سال 2018-19 ء کے لئے اخبارات کی سب سے بڑی سوسائٹی کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ سوسائٹی کا اجلاس عام آج منعقد کیا گیا تھا۔ بزنس اسٹانڈرڈ کے اکیلا اورنکر اُن سے مقابلہ کررہے تھے تاہم منتخب نہ ہوسکے۔ میتھیو کو سال 2018-19 ء کے لئے سوسائٹی کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ وہ اکیلا اورنکر کے جانشین ہوں گے۔ ایل اے سکسینہ سکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے جبکہ مڈ ڈے روزنامہ کے سیلیش گپتا نائب صدر اور ایل ادیمولم توقع ہے کہ آئی این ایس کے نائب صدر ہوں گے۔ پٹنہ کے شرد سکسینہ نے ہندوستان ٹائمز کے پٹنہ ایڈیشن کے شرما سکسینہ کو خازن منتخب کیا گیا۔ 41 رکنی مجلس عاملہ میں ویویک گوئنکا (انڈین اکسپریس)، مہندر موہن گپتا (دینک جاگرن) ، موہت جین (اکنامک ٹائمس)، وجئے جواہرلال دردا (لوک مت)، وجئے کمار چوپڑا (پنجاب کیسری)، راجیو ورما (ہندوستان ٹائمز)، سمنتا پال (امر اُجالا) اور اتی دیب سرکار (روزنامہ دی ٹیلیگراف) شامل ہوں گے۔ ہرمزجی این (بامبے سماچار)، آر لکشمی پتی (دینا ملار) ، دنیش اگروال (دینک بھاسکر) بھی شامل ہوں گے۔