حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد میں انڈین فوٹو گرافری فیسٹیول ( آئی پی ایف ) کا 29 ستمبر تا 9 اکٹوبر اہتمام عمل میں آرہا ہے ۔ اس دوران فوٹو گرافی پر مشتمل ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس کے لیے فوٹو گرافرس سے سنگل امیجیس میں تصاویر طلب کی جارہی ہیں ۔ تصاویر داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے ۔ فی فوٹو گرافر ایک نامزدگی داخل کرنی ہوگی ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔ صرف سنگل امیجس قابل قبول ہوں گے ۔ نامزدگیاں @indianpotofest.org پر اپنے نام ، مقام ٹیلی فون نمبر کے ساتھ داخل کرنی ہوگی ۔ ڈیجیٹل فائیلس اونچائی یا چوڑائی میں Pixels 2000 سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9963371314 پر ربط کریں ۔۔