انڈین سائنس کانگریس وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

میسورو، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دیسی ترقی پر توجہ کے ساتھ انڈین سائنس کانگریس (آئی ایس سی) کے 103 ویں ایڈیشن کا وزیراعظم نریندر مودی کل یہاں افتتاح کریں گے۔ یہ اس ملک کا سب سے بڑا سائنس ایونٹ ہے۔ سالانہ پانچ روزہ کانگریس کی کرناٹک کو 13 سالہ وقفے کے بعد واپسی ہورہی ہے جبکہ شہر ِ محلات جسے سجایا گیا ہے، اس ایونٹ کی 34 سال کے وقفے بعد ایسے وقت میزبانی کررہا ہے جب یونیورسٹی آف میسور اپنی صدسالہ تقاریب منارہی ہے۔ اس دوران میسورو میں وزیراعظم مودی کا قافلہ گزرتے وقت ایک شخص متوازی سمت میں دوڑنے سے سنسنی پھیل گئی اور اس شخص کو تحویل میں لے لیا گیا۔ انکوائری جاری ہے۔