بیجنگ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریلوے کی ایک ٹیم ان دنوں چین میں ہے تاکہ 1.754 کیلومیٹر طویل دہلی ۔ چینائی ہائی اسپیڈ ٹرین کوریڈور کی تعمیر کیلئے ضروری جائزہ لیتے ہوئے منصوبے ترتیب دیئے جائیں ۔ یہ کوریڈور دنیا کی دوسری سب سے بڑی بلٹ ٹرین لائین ہوگی ۔ عہدیداروں نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریل وکاس نگم لمیٹیڈ سے ستیش اگنی ہوتری کی قیادت میں عہدیداروں کی اعلیٰ سطح کی ٹیم کل یہاں پہونچی اور اُس نے چین کے ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے جو دہلی ۔ چینائی کوریڈور کی تعمیر کے سلسلے میں ہے جس کیلئے کمیونسٹ کمپنی نے صدر شی جنگ پنگ کے سپٹمبر میں دورۂ ہندوستان کے دوران مفت جائزہ سے اتفاق کیا تھا۔