انڈین اوشین نیول سمپوزیم ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس

وشاکھا پٹنم 27 ستمبر ( پی ٹی آئی ) انڈین اوشین نیول سمپوزیم ورکنگ گروپ برائے انسانی امداد و ڈیزاسٹر ریلیف کے دو روزہ اجلاس کا آج یہاں آغاز ہوا جس میں بحری ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنس میں بہترین خدمات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ میری ٹائم وارفئیر سنٹر میںمشرقی بحری بیڑہ کے سربراہ اسٹاف آفیسر رئیر اڈمیرل مہیش سنگھ نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اس اجلاس میں رکن ممالک کے وفود بھی شرکت کر رہے ہیں جن میں آسٹریلیا ‘ بنگلہ دیش ‘ فرانس ‘ انڈونیشیا ‘ ایران ‘ کینیا ‘ اومان اور تھائی لینڈ کے مندوبین بھی شامل ہیں۔