انڈین انسٹی ٹیوٹ آف رائس ریسرچ پر آج ’فارمرس ڈے‘ پروگرام

حیدرآباد 29 اکٹوبر (پریس نوٹ) آئی سی اے آر، انڈین انسٹیا ٹیوٹ آف رائس ریسرچ، راجندر نگر، حیدرآباد پر 30 اکٹوبر کو ’فارمرس ڈے‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں چاول کی کاشت سے متعلق ٹیکنالوجیز اور سرویسس کو ڈسپلے کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں شہر کے اطراف کے اضلاع سے تقریباً 300 کسان حصہ لیں گے۔ اسی ایونٹ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد چاول کے لئے ICAR کے کراپ ہسبینڈری انسٹی ٹیوٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی ٹیکنالوجیز اور سرویسس کو ڈسپلے کرنا ہے۔ ڈاکٹر ای اے صدیق، چیر بائیو ٹیکنالوجی یونٹ، پی جے ٹی ایس اے پی اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔