حیدرآباد 17؍ستمبر (یو این آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد کے اِسٹارٹ اَپ PuREnergy نے لیتھیم بیٹریز تیار کی ہے جن کو کل گریٹر نوئیڈا میں ہونے والی قابل تجدید توانائی کے ایکسپو 2018ء کے دوران متعارف کیا جائے گا۔ موجودہ طور پر بازار کی لیتھیم بیٹریز کے ماڈلس کافی مہنگے ہیں۔ تاہم ان نئی بیٹریز کے ڈیزائنس کی صلاحیتوں کے سبب کفایتی قیمت پر ان کی دستیابی کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ 2016ء میں ڈاکٹر نشانت ڈونگری اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل اینڈ ایرو اسپیس انجینئرنگ آئی آئی ٹی حیدرآباد نے اس ادارہ کا قیام عمل میں لایا ۔ اس ادارہ نے زراعت سے لے کر ایرو اسپیس تک کے شعبوں میں لیتھیم بیٹریز کی تیاری کا کام کیا ہے ۔ ڈاکٹر نشانت ڈونگری نے کہا کہ ہم ٹینکس، میزائلس اور مواصلاتی آلات میں ہماری بیٹریز کے اپلی کیشنس کے لئے بعض دفاعی لیباریٹریز سے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔