شمس آباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سونی ٹی وی کے انڈین آئیڈیل کے 9 ویں سیزن میں حیدرآباد کے ایل وی ریونت نے خدا بخش کو ہرا کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ ان کی کامیابی کے بعد حیدرآباد واپسی پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ ریونت کے افراد خاندان کے ساتھ ان کے مداحوں کا بھی کافی ہجوم دیکھا گیا ۔ ریونت سے ہندوستان کے ہر ایک شخص سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی میں والدین اور افراد خاند کی خاص دعائیں شامل ہیں اور اب وہ بالی ووڈ میں اپنے قدم جمائیں گے ۔۔