حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی ایل) مارکیٹنگ شعبہ ورک مین کیڈر میں جونیر آپریٹر ( ایویشین ) کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس ادارے میں جملہ 72 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں سے سابق فوجیوں کے لیے 14 جائیدادیں مختص ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کم از کم 45 فیصد نمبرات سے انٹر / بارہویں جماعت کامیابی کے ساتھ کارکرد ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیونگ میں کم از کم ایک سالہ تجربہ ، بی ای / ایم بی اے / سی اے / آئی سی ڈبلیو اے / ایل ایل بی اور ایم سی اے جیسے اعلیٰ تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی عمر 18 ۔ 26 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ انتخاب تحریری امتحان ، اسکل پروفیشینسی اور میڈیکل ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ۔ تحریری امتحان 25 فروری کو منعقد ہوگا ۔ تحریری امتحان کی تفصیلات امتحان کا وقفہ دیڑھ گھنٹہ اور پرچہ میں 100 سوالات ہوں گے ۔ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے ایک کے مقابلہ دو کو اسکل پروفیشینسی ، فزیکل ٹسٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی ۔ تحریری امتحان کے نتائج 5 مارچ کو جاری ہوں گے اور منتخب امیدواروں کی فائنل لسٹ 15 مارچ کو جاری کی جائے گی ۔ درخواست فیس 150 روپئے ہے ۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 10-2-2018 مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ iocl.com ملاحظہ کریں ۔۔