انڈیا یا بھارت، سپریم کورٹ کا سوال

نئی دہلی ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’انڈیا کو بھارت کا نام دینا چاہئے‘ اس مطالبہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں سے ردعمل جاننا چاہا ہے۔ فاضل عدالت نے آج اس ملک کے نام کے بارے میں سوالات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور نام کو ’انڈیا‘ سے ’بھارت‘ میں تبدیل کردینے کے مطالبہ والی عرضی پر مرکز کے علاوہ ریاستوں سے بھی رائے طلب کی ہے۔