جکارتہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7تھی۔ زلزلے کا مرکز پاپوا صوبے کے دارالحکومت جایاپورا کے مغرب میں ڈھائی سو کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 52کلو میٹر تھی۔ سونامی وارننگ مرکز کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔