نئی دہلی۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایک زبردست کارروائی زلزلہ اور سونامی سے انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی امداد کیلئے پروگرام ’’سمدرا مائتری‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی انسانی بنیاد پر امداد کیلئے دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کو ہندوستان کی جانب سے اس امداد کا پیشکش کیا تھا جسے قبول کرلیا گیا۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے آج صبح طبی ارکان عملہ اور راحت رسانی اشیاء کے ساتھ انڈونیشیا روانہ ہوگئے ۔ ان طیاروں کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے تین جہاز بھی انسانی بنیادوں پر آفات ِ سماوی سے متاثرہ انڈونیشیائی عوام کیلئے راحت رسانی اشیاء کے ساتھ روانہ ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں جاریہ سال زلزلوں سے 1400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔