جکارتہ:مسلمان اکثریت ملک انڈونیشیا میں بنیاد پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے دو اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب نہ پہننے کی ہدایات جاری کی ۔
خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی کی سنن کلیجا نے کہاکہ انھوں نے یہ ہدایات طالبات کو جاری کئے ہیں او راگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو انہیں یونیوسٹی سے خارج کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا ہے کہ حجاب سعودی عرب اور دیگر عربی ممالک میں عام ہے تاہم یہ سکولر انڈونیشیا میں غیر معمولی ہے جہا ں نوے فیصد آبادی اعتدال پسند اسلام کے پیرو کار ہیں ۔