جکارتہ ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس بات کا اعلان جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریٹنو مارسودی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ہے۔ یہاں اِس موقع پر دونوں وزراء نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی مضبوط بنانے کا عہد دہرایا ہے۔ انڈونیشیا اور جرمنی کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ 2012ء میں طے پایا تھا۔ 17 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل انڈونیشیا خطے میں کلیدی اعتبار سے نہایت اہم ملک ہے۔