جکارتہ، 19جون (سیاست ڈاٹ کام)انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا صوبے کی ٹوبہ جھیل میں پیر کو کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے ۔ یہ اطلاع ڈیزاسٹر ایجنسی نے جس کے ترجمان سپوتو پروو نگروھو نے ٹوئٹر پر کہا کہ شمالی سماٹرا کے سموسر جزائر سے کشتی شام میں مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ۔کشتی پرپات شہر کے قریب ڈووب گئی جس میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور 128 افراد لاپتہ ہیں۔