انڈونیشیا میں پرامن بقائے باہم کی مثال

88 فیصد مسلم آبادی والے ملک میں 240 منادر: سنجیو بھٹ
نئی دہلی 21 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ نے آج اپنے ایک ٹوئیٹ میں مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں مختلف مذاہب کے پرامن بقائے باہم کی ستائش کی اور کہا کہ یہاں کئی اہم منادر واقع ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ انڈونیشیا میں 88 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے اس کے باوجود وہاں 240 مندریں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پرمبانن مندریں ہیں ‘ یوگیہ کرتا منادر ہیں ۔ دوسری کئی اہم مندریں بھی یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سب سے بڑی شیو مندر ہے ۔ یہاں نندی مندر ہے ۔ یہاں برہما اور وشنو کی مندریں ہیں۔ یہاں گروڈا کی مندریں ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ یہاں 88 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ۔ سنجیو بھٹ اکثر و بیشتر اپنے ٹوئیٹس کے ذریعہ سکیولر اقدار کا حوالہ دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کٹھوعہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور اس کے قتل کے واقعہ پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوال کئے تھے ۔