جیاپورہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں آج ابتدائی اوقات سے ملک گیر سطح پر مقننہ کے انتخابات کا آغاز ہوگیا۔ 12 اضلاع میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے انتخابات کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔ انتخابات 3 علاقوں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ جبکہ پاپوا کے انتہائی مشرقی علاقہ میں صبح 7 بجے سے زبردست بارش شروع ہوگئی۔ ناخوشگوار موسم کی وجہ سے انتظامی مسائل پیدا ہوئے اور 30 اضلاع میں رائے دہی 3دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اہم قصبوں جیسے جیاپورہ میں رائے دہی جاری ہے۔ کل رات طیارہ بعض پہاڑی اضلاع تک انتخابی اشیاء منتقل نہیں کرسکے کیونکہ موسم ناخوشگوار تھا۔ مجالس مقامی کے انتخابات کے لئے کافی بجٹ تمام مراکز رائے دہی کو فراہم کردیا گیا ہے۔ رائے دہی کے پرچے اور باکسیس بھی سربراہ کردیئے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب انتخابی امیدوار رائے دہندوں کو ترغیب دینے کی آخری کوششوں میں مصروف ہیں۔ اہم اپوزیشن پارٹی انڈونیشین ڈیموکرٹک پارٹی توقع ہے کہ اکثریت حاصل کرلے گی۔ اُسے گزشتہ ماہ جکارتہ کے گورنر اور صدارت کے امیدواروں کی کامیابی سے حوصلہ ملا ہے۔
انڈونیشیا میں ہلکا طیارہ حادثہ کا شکار،
2 ہلاک
جکارتہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی انڈونیشیا میں ایک ہلکا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں اِس کا امریکی پائیلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان بام بانگ ایروانگ نے کہاکہ امریکی ساختہ کوڈیاک طیارہ ایک خانگی مذہبی فاؤنڈیشن کی ملکیت تھا۔ ابتداء میں اِس میں 7 افراد سوار تھے جبکہ وہ پاپوا سے روانہ ہوا تھا۔ 5 افراد زخمی بچ گئے ہیں۔