جکارتہ،29نومبر(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 19افراد کی موت ہوگئی ۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ کل جاوا میں آئے طوفان میں زیادہ تر لوگوں کی موت مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ویڈیو فوٹیج میں طغیانی پر آئیں ندیاں،سڑکیں اور گاؤں پانی میں ڈوبے دکھائے گئے۔ قدرتی آفات ایجنسی کے ترجمان ستوپو پروو نگروہو نے کہا کہ طوفان اور تودے گرنے سے 19افراد کی موت ہوگئی ہے ،ہزاروں مکانات سیلاب کی زد میں آگئے ہیں اور جان مال کا شدید نقصان ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ دو قریبی ہوائی اڈوں کو کچھ وقت کے لئے بند کرنا پڑا۔واضح رہے کہ انڈونیشنا کے بالی جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد دھویں اور غبار کی وجہ سے فضائی خدمات متاثر ہیں۔