انڈونیشیا میں رن وے پر طیارہ دوسرے طیارہ کے پر سے ٹکرا گیا

جکارتہ ۔ 3 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) دو مسافر بردار طیارے انڈونیشیا کے شہر میدان میں واقع ایک ایرپورٹ پر ٹکرا گئے ۔ ایرپورٹ ترجمان کے مطابق ملک کا ہوا بازی سیکٹر ہمیشہ غلط وجوہات کی بنیاد پر خبروں میں چھایا رہتا ہے اور اب اس واقعہ نے تو انڈونیشیائی شہری کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہیکہ کیا واقعی انڈونیشیا کی ہوا بازی صنعت پر کوئی آسیبی سائے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایک بوئنگ طیارہ جسے لائن ایر کی جانب سے آپریٹ کیا جارہا تھا اور وہ رن وے پر ٹیکسی ۔ انگ میں مصروف تھا کہ اسی وقت وہ وہاں پر ٹھہرے ہوئے ایک دیگر طیارہ کے پر سے ٹکرا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔