انڈونیشیا میں جیل توڑ کر فرار قیدیوں کی تلاش کا آغاز

جکارتہ 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) زائد از 100 انڈونیشیائی قیدی سماٹرا میں ایک جیل سے فرایر ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ملک میں جیل توڑ کر فرار کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے ۔ سیاک ضلع میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے جبکہ جیل میں تشدد اور آگ زنی شروع ہوگئی تھی ۔ مقامی ٹی وی اسٹیشنوں پر دکھائے گئے فوٹیج کے مطابق جیل میں زبردست آگ لگ گئی تھی ۔ حکام نے یہاں سے فرار ہونے والے 115 قیدیوں کا پتہ چلانے اور دوبارہ گرفتاری کیلئے بڑْ پیمانے پر مہم شروع کردی تھی تاکہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکے ۔ کہا گیا ہے کہ کچھ قیدی دوبارہ گرفتار ہوگئے ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے ۔ مفرور قیدیوں کی تلاش کیلئے پولیس اور مقامی برادریوں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔