انڈونیشیا میں تودے گرنے سے ایک ہلاک، 28 لاپتہ

جکارتہ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جاوا جزیرہ میں کل بھاری بارش اور تودے گرنے کے بعد بچاؤ کارکنوں کو آج ایک لاش ملی ہے ۔ لاپتہ 28 لوگوں کی تلاش جاری ہے ۔ تاہم ان لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔قومی ایمرجنسی ایجنسی کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے ترجمان ستوپو پوروو نوگروہو نے بتایا کہ کل تودے گرنے کے بعد مشرقی جاوا کے پونوروگو علاقے کے ایک گاؤں کے تقریباً 20 مکانوں میں کیچڑ اور ملبہ گھس گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت کچھ لوگ وہاں کھیتوں میں ادرک کی فصل کی کٹائی کر رہے تھے ۔ تودے گرنے کے بعد 17افراد زخمی ہوگئے تھے جن کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں کیا گیا۔