جکارتہ،17جولائی(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آئندہ ماہ دارالحکومت جکارتہ میں ایشین گیمز سے پہلے حکومت اس شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک بنانا چاہتی ہے ۔
جکارتہ پولیس کے ترجمان کے مطابق 2 جولائی سے جاری اس آپریشن میں ابھی تک دو ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 52 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مسائل حل نہیں ہوں گے ۔