بوسٹن، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک وفاقی جج نے نیو ہیمپشائر میں غیر قانونی طور پر سکونت پذیر51انڈونیشیائی شہریوں کو کل بڑی راحت دی۔جج نے امیگریشن حکام کو انہیں ملک سے نکالنے کی کوششوں کو روکنے کا حکم دیا تاکہ انہیں یہ اپیل کرنے کا وقت مل سکے کہ ملک میں بدلے ہوئے حالات میں انکی وہاں واپسی خطرناک ہوگی۔اس حکم کا اثر انڈونیشیا کے عیسائیوں کے اس گروپ پر پڑیگا جس میں دو دہائی پہلے تشدد کی وجہ وہاں سے نقل مکانی کرکے یہاں آ گیا تھا اور ایک غیر رسمی معاہدہ کے تحت نیو انگلینڈ میں کئی سالوں سے غیرانسانی حالات میں سکونت پذیر تھا۔ امیگریشن نفاذکرنے والے حکام نے گزشتہ اگست کے آغاز میں انہیں دو ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔