ایک پولیس افسر اورحملہ آور ہلاک‘ جشن عیدالفطر کے پہلے دن اندھادھند حملہ
مدان۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مشتبہ عسکریت پسندوں نے صوبائی پولیس پر صوبہ حمدان میں حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس افسر اور حملہ آور ہلاک ہوگے ۔ یہ شخص چاقو لہراتے ہوئے اندھا دھند حملے کررہا تھا ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ پولیس افسر اور حملہ آور قومی جلسہ عام میں برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ایک شہری شدید زخمی ہوا ‘ ایک اور شہری حملہ آور کی چاقو زنی سے شدید زخمی ہوگیا ۔ عہدیداروں نے دونوں حملہ آوروں پر گولی چلائی جس کے نتیجہ میں ایک حملہ آور فوری ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا شدید زخمی اور دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ حملہ کا یہ واقعہ انڈونیشیاء میں ایک ایسے وقت پیش آیا جب کہ عیدالفطر کے پہلے دن کی تقاریب عوام جوش و خروش سے جذبہ مسرت کے ساتھ منارہے تھے ۔ انڈونیشیاء میں عیدالفطر کے موقع پر تین دن تک تعطیل رہا کرتی ہے اور جشن عید کی تقاریب کا سلسلہ مسلسل تین دن جاری رہتا ہے ۔ ْآج عید کے جشن کا پہلا دن تھا ۔ ایک سرکاری ویب سائیٹ پر پیغام شائع کیا گیا ہے کہ عسکریت پسند مبینہ طور پر ایک انتہا پسند گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ اپنے روابط کا اعلان کیا تھا ۔ دریں اثناء ذرائع ابلاغ نے ربط پیدا کرنے پر ظاہر کیا کہ یہ حملہ حکومت کی جانب سے مخالف عسکریت پسند کارروائی پر ردعمل کا واقعہ تھا ۔