جکارتہ۔ 19؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک ہلکا طیارہ مشرقی انڈونیشیاء کے ساحل پر بجلی گرنے سے شعلہ پوش ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ ہواؤں و بارش کی زد میں آگیا تھا۔ ایک دیہات کے قریب اس پر بجلی گرپڑی اور وہ زمین پر گرکر شعلہ پوش ہوگیا۔ تمام 4 افراد بشمول پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔
شہزادہ ولیم کو کیمبرج کی فیس میں رعایت کا انکشاف
لندن۔ 19؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ شہزادہ ولیم کو کیمبرج یونیورسٹی کے خصوصی کورس کی فیس میں ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا۔ ولیم زرعی انتظامیہ کے کورس کیلئے 10 ہزار پونڈ فیس ادا کررہے تھے۔ روزنامہ ’مرر‘ نے خبر دی کہ انھیں زیادہ فیس ادا کرنا چاہئے تھا، لیکن 10 ہفتے کے کورس کیلئے انھیں رعایت دی گئی تھی۔